حیدرآباد

حیدرآباد میں ونگس انڈیا۔2024 شوجاری

شہرحیدرآباد میں ونگس انڈیا۔2024 شوجاری ہے۔ بوئنگ، ایئر انڈیا اور دیگر طیاروں کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد بیگم پیٹ ایرپورٹ پر دیکھی جارہی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ونگس انڈیا۔2024 شوجاری ہے۔ بوئنگ، ایئر انڈیا اور دیگر طیاروں کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد بیگم پیٹ ایرپورٹ پر دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

دو سال میں ایک مرتبہ منعقد کئے جانے والے اس شو کا موضوع”امرت کال میں ہندوستان کو دنیا کے ساتھ جوڑنا“ دیاگیا ہے۔

اس شو میں 100 سے زائد ممالک سے تقریباً 1500 مندوبین، تقریباً پانچ ہزار نمائندے اور ایک لاکھ سے زائد افرادشرکت کررہے ہیں۔ شو میں جدید ترین وائڈ باڈی بوئنگ ہوائی جہاز، 777-9 اور انجینئرنگ کا نیا معجزہ، ایئربس اے 350 پہلی بار دکھایا جارہا ہے۔شومیں انتہائی جدید قسم کے ایرکرافٹس، شہری ہوابازی کی خدمات، شعبہ سیاحت سے متعلقہ اسٹارٹ اپس کے اسٹالس بھی لگائے گئے ہیں۔

مرکزی وزارت شہری ہوابازی حکومت ہند، فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے علاوہ تلنگانہ حکومت کے اشتراک سے یہ شو منعقد کیاجارہا ہے۔ ونگس انڈیا میں شہری ہوابازی اور متعلقہ شعبوں اور سیاحت کے شعبوں کے اسٹالس بھی لگائے گئے ہیں۔

عوام کی سہولت کے لئے ہدایت پر مبنی سائن بورڈس لگائے گئے ہیں۔ ونگس انڈیا 2024ء نمائش میں حکومتوں کو ٹراویل، ٹورازم اور متعلقہ شعبوں میں اپنی ترقیاتی سرگرمیوں کو پیش کرنے کا بہترین موقع حاصل ہوا ہے۔