وزیر اعظم شدید گرمی میں ملک کو بجلائی سپلائی کرنے میں ناکام: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’وزیراعظم کے ’وعدوں‘ اور’ارادوں‘ کے درمیان کا تار تو ہمیشہ کٹا تھا۔ مودی جی،اس بجلی بحران میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار کس کو ٹھہرائیں گے۔ نہرو جی کو۔ ریاستی حکومتوں کو۔ یا پھر عوام کو ہی‘۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بجلی کی قلت کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی شدید گرمی میں ملک کے عوام کو بجلی سپلائی کرنے میں ناکامی کا الزام کس پر ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی اکثر اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے ذمہ داری سے بھاگتے ہیں اور اپنی کوتاہیوں کے لیے دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ انہوں نے طنز یہ کہا کہ کیا بجلی کی دقت کا الزام وہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو، عوام یا ریاستی حکومتوں پر عائد کریں گے۔

گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’وزیراعظم کے ’وعدوں‘ اور’ارادوں‘ کے درمیان کا تار تو ہمیشہ کٹا تھا۔ مودی جی،اس بجلی بحران میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار کس کو ٹھہرائیں گے۔ نہرو جی کو۔ ریاستی حکومتوں کو۔ یا پھر عوام کو ہی‘۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button