دہلی

دہلی میں غیرقانونی طور پر مقیم 17 بیرونی شہری گرفتار

غیرقانونی طور پر مقیم بیرونی شہریوں کے خلاف اپنی کارروائی کے ایک حصہ کے طور پر دہلی پولیس نے ایسے 17 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو قومی دارالحکومت کے دواراکا ضلع میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔

نئی دہلی: غیرقانونی طور پر مقیم بیرونی شہریوں کے خلاف اپنی کارروائی کے ایک حصہ کے طور پر دہلی پولیس نے ایسے 17 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو قومی دارالحکومت کے دواراکا ضلع میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔

متعلقہ خبریں
کویت نے غیر ملکیوں کے لئے نیا قانون لاگو کردیا

ان بیرونی شہریوں کو فروری میں گرفتار کیا گیا تھا اور انھیں ان کے ملک بھیج دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (دوارکا) ایم ہرش وردھن نے بتایا کہ فروری میں غیرقانونی طور پر مقیم بیرونی شہریوں کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے دوارکا ناتھ اور موہن گارڈن پولیس اسٹیشنوں نے اے اے ٹی ایس، اینٹی نارکوٹکس سل ٹیمیں تشکیل دی تھیں تاکہ بیرونی شہریوں کو پکڑا جاسکے۔

یہ بیرونی شہری جائز ویزا کے بغیر ہندوستان میں مقیم تھے اور دوارکا علاقہ میں گھوم رہے تھے۔

ٹیموں نے نائیجریا، آئیوری کوسٹ، ازبکستان اور دیگر ممالک کے شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ انھیں ایف آر آر او کے روبرو پیش کیا گیا۔ ٹریبونل نے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔ اسی کے مطابق انھیں حراستی مرکز بھیج دیا گیا ہے۔