وڈودرہ میں سڑک حادثہ کے بعد فرقہ وارانہ جھڑپ

گجرات کے شہر وڈودرہ (بڑودہ) میں ایک معمولی سڑک حادثہ کے نتیجہ میں فرقہ وارانہ جھڑپ ہوگئی۔ فسادیوں نے سنگباری کی۔ ایک مندر میں توڑپھوڑ کی اور بعض گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

وڈودرہ: گجرات کے شہر وڈودرہ (بڑودہ) میں ایک معمولی سڑک حادثہ کے نتیجہ میں فرقہ وارانہ جھڑپ ہوگئی۔ فسادیوں نے سنگباری کی۔ ایک مندر میں توڑپھوڑ کی اور بعض گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

اس نے کہا کہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے تاحال 22 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اتوار کی رات دیر گئے تشدد کے بعد یہ گرفتاریاں ہوئیں۔ 19کو فساد برپا کرنے کے لئے اور 3 کو‘ دو پہیہ گاڑیوں کے حادثہ کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا۔

ایڈیشنل کمشنر پولیس چراغ کوراڈیہ نے بتایا کہ جھڑپ میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ کریلی باغ پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شہر کے راؤپورہ علاقہ میں 2 مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹووہیلرس کو حادثہ پیش آیا۔

اس معاملہ نے شدت اختیار کرلی اور دونوں فرقوں کے لوگ جمع ہوگئے اور راؤپورہ سے متصل کریلی باغ علاقہ میں ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے لگے۔

ہجوم نے سڑک کنارے بنے مندر کی مورتی توڑدی۔ 2 آٹورکشا اور 2 ٹووہیلرس کو نقصان پہنچایا۔ راؤپورہ اور کریلی باغ پولیس اسٹیشنوں میں 2 علیحدہ ایف آئی آر (حادثہ اور فساد) درج ہوئیں۔ جملہ 22 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سیکوریٹی بڑھادی گئی۔ صورتِ حال قابو میں ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button