ویمبلڈن: ثانیہ مرزا خواتین ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر

ثانیہ اور ان کی ساتھی نے پہلا سیٹ آسانی سے جیتا لیکن اگلے دو سیٹوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

لندن: ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی چیک جوڑی دار لوسی راڈیکا کو ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے خواتین کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں پولینڈ اور برازیلی جوڑی میگدالینا فریچ اور بتروج حداد مائیا کے ہاتھوں تین سیٹوں کے مقابلے میں 4-6، 6-4، 6-2 سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔

ثانیہ اور ان کی ساتھی نے پہلا سیٹ آسانی سے جیتا لیکن اگلے دو سیٹوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ خواتین کے ڈبلز میں 35 سالہ ثانیہ کا چیلنج ختم ہو گیا ہے لیکن مکسڈ ڈبلز میں ان کا چیلنج بدستور برقرار ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button