ویڈیو: بی جے پی دفتر کے باہر کے سی آر حکومت کی الٹی گنتی کا ڈسپلے بورڈ

تلنگانہ بی جے پی کے دفتر کے باہر الٹی گنٹی کا ڈسپلے بورڈ لگایاگیا ہے۔اس ڈسپلے بورڈ پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے دفتر کے باہر الٹی گنٹی کا ڈسپلے بورڈ لگایاگیا ہے۔اس ڈسپلے بورڈ پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔

اس کو چندرشیکھرراو حکومت کی الٹی گنتی شروع کا نام دیاگیا ہے۔ایک بڑے ایل ای ڈی اسکرین پر یہ الٹی گنتی ہورہی ہے۔

بی جے پی کاماننا ہے کہ چندرشیکھرراو حکومت کے اب صرف 529دن ہی رہ گئے ہیں۔

بی جے پی کے قو می سکریٹری ترون چگھ نے ایک دن قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ ریاست سے ٹی آر ایس حکومت کے خاتمہ کے دن قریب آگئے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button