ویڈیو: مکہ مسجد کے وضو خانہ کی دیوار منہدم

شہر کی تاریخی مکہ مسجد کے وضوخانہ کی دیوار منہدم ہوگئی۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حیدرآباد: شہر کی تاریخی مکہ مسجد کے وضوخانہ کی دیوار منہدم ہوگئی۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں آج صبح سے ہی لگاتار بارش ہورہی ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف عام زندگی متاثر ہوگئی بلکہ شہر کے کئی مقامات پر پانی جمع ہونے اور ٹریفک جام ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسی دوران پرانے شہر حیدرآباد میں چارمینار کے قریب واقع تاریخی مکہ مسجد کے وضو خانہ کی دیوار موسلادھار بارش کے باعث آج اچانک منہدم ہوگئی۔ اس واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

ایک ہفتہ قبل بھی نہ صرف شہر حیدرآباد بلکہ پورے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں شدید اور موسلادھار بارش کے باعث کئی مقامات پر حادثات پیش آئے تھے۔ حکام نے عوام کو مسلسل بارش کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button