ویڈیو: پاکستان زندہ باد کے نعرے: جھارکھنڈ میں 62افراد کے خلاف معاملہ درج

جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں پنچایت الیکشن کے فتح جلوس میں مبینہ موافق پاکستان نعرے بازی پر کم ازکم 62 افراد بشمول نومنتخب پنچایت سمیتی رکن کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے۔

ہزاری باغ: جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں پنچایت الیکشن کے فتح جلوس میں مبینہ موافق پاکستان نعرے بازی پر کم ازکم 62 افراد بشمول نومنتخب پنچایت سمیتی رکن کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے۔

ایک سینئر عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ بازارسمیتی کے باہر جلوس کے ویڈیوکلپ میں کئی لوگوں کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے سناجاسکتا ہے۔

یہ ویڈیوکلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور معاملہ درج کرلیاگیا۔ہزاری باغ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس منوج رتن چھوٹے نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے پولیس ویڈیو کلپ کے مستند ہونے کی جانچ کررہی ہے۔ پنچایت الیکشن کے پہلے مرحلہ میں مقامی لیڈر امینہ خاتون کی جیت پر ہفتہ کے دن ان کے حامیوں نے ریالی نکالی تھی‘ پنچایت الیکشن کے چار مرحلوں کے درمیان ایسا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

21اپریل کو ضلع گریڈیہہ کے ایک موضع میں گرام پنچایت مکھیہ کے عہدہ کے امیدوار کو اس کے دوساتھیوں کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرہ لگانے کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا۔

یہ امیدوار اس وقت اپنی نامزدگی داخل کرنے جارہا تھا۔ الیکشن کے دو مرحلے ہوچکے ہیں جبکہ تیسرا اور چوتھا مرحلہ 24مئی اور 27 مئی کو ہوگا۔پہلے مرحلہ کے نتائج کا اعلان گذشتہ ہفتہ کیاگیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button