وی ایچ پی کی دھمکی پر تارک راما راوکا سخت ردعمل،امیت شاہ کو ٹوئیٹ

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں وزیر داخلہ امیت شاہ کوکئے گئے ٹوئیٹ میں پوچھا ”آیا یہ افراد ملک کے قانون اور تعزیرات ہند کی دفعات سے بالاتر ہیں“؟۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے دہلی کی جہانگیرپوری میں ہنومان جینتی جلوس کے دوران تشددکے سلسلہ میں وی ایچ پی کے کارکنوں کے خلاف پولیس کارروائی پر دہلی پولیس کے خلاف لڑائی لڑنے سے متعلق وی ایچ پی کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہا رکیا۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں وزیر داخلہ امیت شاہ کوکئے گئے ٹوئیٹ میں پوچھا ”آیا یہ افراد ملک کے قانون اور تعزیرات ہند کی دفعات سے بالاتر ہیں“؟۔

انہوں نے امیت شاہ سے دریافت کیا کہ کیا وہ دہلی پولیس کے خلاف اس طرح کی بکواس اشتعال انگیزی کو برداشت کریں گے جو راست طورپر ان (امیت شاہ)کورپورٹ کرتی ہے۔ تارک راما راو نے اس خصوص میں ایک سرکردہ انگریزی روزنامہ کے ٹوئیٹ کو بھی شئیر کیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button