ٹاملناڈو میں 6 طلباء کووِڈ سے متاثر پائے گئے

ٹاملناڈو کے محکمہ صحت نے 6 طلبہ کے کووِڈ 19 سے متاثر پائے جانے کے بعد انّا یونیورسٹی کیمپس میں سخت چوکسی کا اعلان کردیا۔ ابھی تک 40 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ منگل کے روز 6 نمونے مثبت پائے گئے۔

چینائی: ٹاملناڈو کے محکمہئ صحت نے 6 طلبہ کے کووِڈ 19 سے متاثر پائے جانے کے بعد انّا یونیورسٹی کیمپس میں سخت چوکسی کا اعلان کردیا۔ ابھی تک 40 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ منگل کے روز 6 نمونے مثبت پائے گئے۔

محکمہ صحت نے دیگر نمونوں کی بھی جانچ کی ہے اور نتائج کا منتظر ہے۔ رابطوں کا پتہ چلانا‘ بغیر علامتوں والے افراد کی جانچ اور سیچوریشن ٹسٹ وغیرہ بھی کیے جائیں گے تاکہ کیمپس میں بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ٹاملناڈو کے معتمد ِ صحت جے رادھا کرشنن جنہوں نے کیمپس کا دورہ کیا، بتایا کہ محکمہ اس بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے ہر ممکن اقدام کررہا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو الگ تھلگ کرلیں۔ کیمپس میں طلباء کے مزید معائنے کیے جائیں گے۔

حکام نے طلباء اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ سخت چوکسی برتیں اور خود ہی احتیاطی اقدامات کریں۔ انہوں نے طلباء سے یہ بھی کہا کہ اگر ان میں بیماری کی علامات جیسے انفلوئنز، سردی، بخار اور کھانسی ہوں تو وہ فوری معائنے کروائیں۔

محکمہ نے اپنے ایک سرکلر میں طلباء، اساتذہ اور دیگر ارکانِ عملہ سے کہا کہ وہ معائنہ کئے جانے کا انتظار نہ کریں اور اگر ان میں کووِڈ 19 جیسی علامتیں پائی جائیں تو وہ ترجیحی بنیاد پر معائنہ کروائیں۔

معتمد ِ صحت نے کہا کہ کووِڈ 19 کیسس زیر کنٹرول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ٹیکے لینے کے باوجود بعض افراد مثبت پائے جارہے ہیں۔ محکمہئ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ صرف ان لوگوں کے لیے کووِڈ کلسٹر بنائے جاتے ہیں جن کے سفر کرنے کی یا بڑے اجتماعات والی تقاریب میں شرکت کرنے کی تاریخ پائی جاتی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button