مشرق وسطیٰ

مسجد نبویؐ کے بیرونی صحن میں دو غیرمسلم خواتین کے داخلے کے متعلق وضاحت

مسجد نبوی ؐانتظامیہ نے کہا ہے کہ منگل کے روز دو غیرملکی اور غیرمسلم خواتین مسجد نبویؐ کے بیرونی صحن میں غلطی سے داخل ہوئی تھیں جنہیں سکیورٹی عہدیداروں نے روک لیا تھا۔

مدینہ منورہ: مسجد نبوی ؐانتظامیہ نے کہا ہے کہ منگل کے روز دو غیرملکی اور غیرمسلم خواتین مسجد نبویؐ کے بیرونی صحن میں غلطی سے داخل ہوئی تھیں جنہیں سکیورٹی عہدیداروں نے روک لیا تھا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مذکورہ خواتین مقدس مقام کے لیے مناسب لباس نہیں پہنا تھا۔‘’مذکورہ غیرمسلم مغربی خواتین غلطی سے مسجد نبویؐ کے بیرونی صحن میں داخل ہوئی تھیں۔

‘’انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس جگہ ان کو داخلے کی اجازت نہیں ہے نہ ہی اس بات کا اندازہ تھا کہ یہ مقدس مقام ہے جس کے لیے مناسب لباس زیب تن کرنا ضروری ہے۔‘انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’انہیں جب صورتحال سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے غلطی پر معذرت کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے واپس چلی گئیں۔‘’

مستقبل میں اس طرح غلطی نہ ہونے کے لیے انتظامیہ غیرملکی سیاحوں میں آگاہی مہم چلا کر مقدس مقامات کی قدسیت واضح کرے گی۔

‘مسجد نبوی انتظامیہ کے مطابق ’مسجد نبوی کی قدسیت کو یقینی بنانے اور زائرین کی خدمت کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔۔

مسجد نبوی کی حدود میں شرعی لباس کے بغیر غیر مسلم خواتین کی موجودگی کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ 2 خواتین راستہ بھٹک کر مسجد نبوی کے صحن میں داخل ہوئیں۔