تلنگانہ

خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت‘ چیف منسٹر آج افتتاح کریں گے

چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں 9 دسمبر کو  1:30 بجے دوپہر آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کا آغاز عمل میں آئے گا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں 9 دسمبر کو  1:30 بجے دوپہر آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کا آغاز عمل میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرنیشن ومنیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی وی سی سجنار نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی ہدایت کے مطابق ہفتہ کے دن سے خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

یہ سہولت صرف پلے ویلگو اور اکسپریس بسوں میں ہی حاصل رہے گی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد میں چلنے والی سٹی بسس (آرڈینری۔ میٹرو اکسپریس) میں بھی مفت سفر کی سہولت حاصل رہے گی۔ اس سہولت سے خواتین‘ لڑکیاں‘ طالبات استفادہ کرسکتے ہیں۔

آج خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی فراہمی کے مسئلہ کا جائزہ لینے کے لئے بس بھون میں ٹی ایس آر ٹی سی کے عہدیداروں کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وی سی سجنار نے عہدیداروں کو مفت بس خدمات کے متعلق رہنمایانہ خطوط سے واقف کرایا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے پلے ویلگو‘ ایکسپریس‘ سیٹی بس۔ آرڈینری‘ میٹرو ایکسپریس میں سفر کرنے کی سہولت حاصل رہے گی۔ اس سہولت سے صرف تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی خواتین ہی استفادہ کرسکتی ہیں۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے کے متعلق ثبوت کے طور پر شناختی کارڈس ساتھ رکھنا ہوگا اور کنڈکٹر کو دکھانا ہوگا۔ سفر کرنے کے لئے مسافت کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ سفر کرنے والی ہر خاتون کو زیرو ٹکٹ دیا جائے گا۔

ریاستی بس سرویس میں سفر کرنے والی خواتین کو مفت سفر کرنے کی سہولت صرف ریاست کے حدود میں ہی دستیاب رہی گی۔ وی سی سجنار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آر ٹی سی میں خواتین کو مفت سفر کرنے کی سہولت پر 9 دسمبر سے عمل آوری کے لئے آر ٹی سی پوری طرح سے تیار ہے۔ محکمہ نے ریاست بھر میں برسر خدمت 40,000 آر ٹی سی ڈرائیورس اور کنڈکٹرس کو جمعہ کے روز صبح اور دوپہر میں دو بار ورچیول ملاقات کے ذریعہ مفت بس خدمات کے متعلق واقف کرایا جاچکا ہے۔

سجنار نے کہا کہ آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی خدمات کی فراہمی سے بس اسٹیشنس پر رش میں اضافہ ہونے کے امکانات کو نظر میں رکھتے ہوئے بس اسٹیشنس منیجمنٹ پر خصوصی توجہ مرکوزکرنے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی۔ انہوں نے آر ٹی سی کے عملہ کو ان خدمات کی فراہمی کے دوران صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے کامشورہ دیا۔ سجنار نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران آر ٹی سی کے عملہ کے رویہ میں خوشگوار تبدیلی رونماء ہوئی ہے۔

اسی وجہ سے آر ٹی سی کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔ اب اسی جذبہ کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کو مفت سفر کی خدمات کی اسکیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے آر ٹی سی سے تعاون کرنے کی اپیل کی تاکہ حکومت کی اس اسکیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔ اس موقع پر ڈاکٹر وی رویندر‘ پرشوتم‘ کرشنا کانٹمو‘ وینکٹیشورلو‘ جیون پرساد ودیگر موجود تھے۔