مشرق وسطیٰ

غزہ میں الشفاء ہاسپٹل کے قریب زبردست لڑائی

اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ علاقہ کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ دواخانوں اور طبی مراکز کو بھی نشانہ بنایاجارہا ہے۔

خان یونس(غزہ پٹی): اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ علاقہ کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ دواخانوں اور طبی مراکز کو بھی نشانہ بنایاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
استنبول میں غزہ حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی انٹلیجنس کے لئے کام کرنے والے فلسطینی گرفتار
محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا

حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کی وجہ نہ صرف معمول کی زندگی درہم برہم ہوگئی ہے بلکہ دواخانوں میں مریضوں کے لئے بھی ناقابل بیان مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ برقی نہ ہونے کی وجہ دواخانوں کی کارکردگی مفلوج ہوتی جارہی ہے۔

حملوں کی وجہ کئی افراد نقل مقام کرنے کیلئے مجبور ہوتے جارہے ہیں۔ کئی ایسے دواخانے ہیں جہاں پر مریضوں کے لئے درکاراشیاء کی قلت ہوگئی ہے۔ وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے آج یہاں ٹیلی ویژن پرخطاب کرتے ہوئے جنگ بندی کے لئے کی جانی والی اپیل کو مستردکردیا اور کہا کہ جب تک 239 افراد جنہیں حماس نے 7اکتوبر کو یرغمال بنالیا ہے رہا کئے جانے تک ہم جنگ بندی پرغورنہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم‘حماس کے خلاف پوری طاقت سے مقابلہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم بنجامن نتن یاہونے مزید کہاہے کہ جنگ بندی کیلئے مختلف گوشوں سے دباؤ ڈالاجارہا ہے لیکن ہم کو صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہی فیصلہ کرنا ہوگا۔ اس دوران بتایاگیا ہے کہ شفاء ہاسپٹل کے قریب شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ پٹی اور غزہ شہر میں رہنے والے افراد کو رات تمام فضائی حملوں اور شلباری کا سامنا کرنا پڑا۔ شفاء ہاسپٹل کے قرب وجوار میں بھی شدید فضائی حملے کئے جارہے ہیں۔ حملوں کی وجہ باضابطہ دواخانے میں بھی پناہ لئے ہوئے ہیں ان میں سے ایک شخص احمد البورش نے بتایاہے کہ حملوں کی وجہ سنسنی اور خوف طاری رہتا ہے۔

دواخانہ میں ایندھن کا مسئلہ بھی توجہ طلب ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ مریضوں کی دیکھ بھال اور نمٹنا مشکل ہے۔ یہ بات وزارتِ صحت نے بتائی اور کہا کہ مریضوں کو خصوصاً آئی سی یومیں رکھے گئے مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔

وزارت نے بتایا ہے کہ کئی افراد کی موت ہورہی ہے۔ اور کئی افراد مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔ڈائرکٹرہاسپٹل محمدابوسیلمیا نے فون پر بتایاہے کہ دھماکوں اور بندوقوں کی آوازیں آرہی ہیں۔ اسرائیل کی فوج ان افراد کو نشانہ بنارہی ہے جوکہ دواخانہ کے باہر اور اندر نظرآرہے ہیں۔ عالمی صحت تنظیم نے صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں فوری توجہ دی جانی چاہئیے۔