حیدرآباد

نئے ٹریڈ لائسنس حاصل کرنے کا مشورہ۔ بصورت دیگر چالان ادا کرنا ہوگا

مزید معلومات کے لئے جی ایچ ایم سی کی ویب سائٹ www.ghmc.gov.in سے معلومات حاصل کریں۔

حیدر آباد: کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے آج احکام جاری کرتے ہوئے تمام کاروباری اداروں، تاجرین اور دکانداروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ 31 / جنوری 2023ء سے متعلقہ می سیوا سنٹر پر آن لائن طریقہ سے ٹریڈ لائنس درخواستیں داخل کریں۔

جو تاجرین تاحال ٹریڈ لائسنس حاصل نہیں کئے ہیں وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔ جو تاجرین ٹریٹ لائسنس رکھتے ہیں وہ بھی 31 / جنوری 2023ء سے اپنے لائسنس آن لائن تجدید (رینول) کروائیں۔

بصورت دیگر انہیں چالان ادا کرنا ہوگا۔ مزید معلومات کے لئے جی ایچ ایم سی کی ویب سائٹ www.ghmc.gov.in سے معلومات حاصل کریں۔