ٹویٹر تجارتی اور سرکاری صارفین سے وصول کرے گا فیس

وال اسٹریٹ جرنل نے بتایا کہ مسک نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا ہے کہ وہ تقریباً تین سال بعد ٹویٹر کو دوبارہ پبلک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واشنگٹن: ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک نے کہا کہ ایک بار جب وہ باضابطہ طور پر ٹویٹر حاصل کرلیتے ہیں، تو یہ سروس تجارتی اور سرکاری صارفین کے لیے قدرے مہنگی ہوسکتی ہے۔

مسک نے منگل کو ٹویٹر پر لکھا، "کیزوئل یوزر کے لئے ٹویٹر ہمیشہ مفت رہے گا، لیکن تجارتی/سرکاری صارفین کے لیے تھوڑا مہنگا ہو سکتا ہے۔”

وال اسٹریٹ جرنل نے بتایا کہ مسک نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا ہے کہ وہ تقریباً تین سال بعد ٹویٹر کو دوبارہ پبلک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے 44 بلین ڈالر کے عوض ٹویٹر خرید لیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button