ٹیم انڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتی ہے:آفریدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیاہے۔

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیاہے۔

سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئٹر پر ہندوستانی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جیت کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے آفریدی نے لکھاکہ ہندوستان نے شاندار کرکٹ کھیلی ہے اور وہ سیریز جیتنے کی حقدار تھی۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستانی بولرس نے بہت متاثرکن بولنگ کی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھاکہ یقینی طورپر ٹیم انڈیا‘ آسٹریلیا میں جاریہ برس اکتوبر میں ہونے والے ورلڈکپ کے فیورٹ میں سے ایک ہوگی۔

ٹسٹ سیریز ڈرا کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں انگلش ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی تھی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم کو لیگ مرحلہ کے پہلے ہی مقابلہ میں پاکستانی ٹیم کے خلاف 10 وکٹس سے شکست ہوئی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button