شمالی بھارت

پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے

لوک سبھا الیکشن مرحلہ اول کی انتخابی مہم ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے یہاں انڈیا بلاک کے امیدوار قاضی عمران مسعود کی تائید میں روڈ شو کیا۔

سہارنپور(یوپی): لوک سبھا الیکشن مرحلہ اول کی انتخابی مہم ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے یہاں انڈیا بلاک کے امیدوار قاضی عمران مسعود کی تائید میں روڈ شو کیا۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید
سخت سیکوریٹی کے درمیان بیالٹ یونٹس تانڈور منتقل
کڑپہ سے شرمیلا کی امیدواری، خاندانی جھگڑے سیاسی جنگ میں تبدیل
لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی کا پتہ چلانے کجریوال کا فون ای ڈی کو مطلوب

تقریباً 2کیلو میٹر کا یہ روڈ شو مسلمانوں کی قابل لحاظ آبادی والے علاقوں سے گزرا۔ شروعات جین باغ سے ہوئی اور روڈ شو رائے والا‘ جے بی ایس انٹر کالج‘ کمبوہ پل سے ہوتا ہوا قطب شیر پولیس اسٹیشن علاقہ میں اختتام کو پہنچا۔

کانگریس قائد کے پروگرام میں گردوارہ روڈ پر واقع گردوارہ جانا شامل تھا لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔ پرینکا گاندھی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ سہارنپور کے عوام نے جو پیار نچھاور کیا اس سے میں بے خوش ہوں۔ یہ جوش اور جذبہ آنے والی تبدیلی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بے روزگاری اور مہنگائی سے مایوس ہیں۔ وہ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ جوش و جذبہ ان کی اسی امید کا عکاس ہے۔ عوام سے ناانصافی کرنے والی بی جے پی کا جانا طئے ہے۔

انڈیا متحد ہوگا‘ انڈیا جیتے گا۔ گلابی رنگ کی ساڑی میں ملبوس پرینکا گاندھی‘ قاضی عمران مسعود کے ساتھ کھلی چھت والی جیپ میں بیٹھی تھیں۔ سڑک کے دونوں جانب لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

کانگریس قائد ہاتھ جوڑکر انہیں نمستے کررہی تھیں۔ برقعہ پوش خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

کانگریس کے ترنگے اور غباروں کے ساتھ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے پرچم بھی دکھائی دیئے۔ مقامی لوگوں نے اپنے مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے۔ انتظامیہ نے روڈشو کے دوران سیکوریٹی کے پختہ انتظامات کئے تھے۔