آندھراپردیش

طوفان کا اثر، آندھرا میں 3 دنوں تک بارش کا امکان

طوفان کے اثر کی وجہ سے 4 اور 5 دسمبر کو ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے جس کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ 3دسمبر کو شدید طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یہ طوفان 4 دسمبر کی شام آندھرا پردیش میں مچھلی پٹنم اور چینئی کے درمیان ساحل کو عبور کرے گا جس کے نتیجہ میں تین دن تک بارش ہو گی۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
بی سی سی آئی نے سی ایس کے کپتان کو زبردست خراج پیش کیا
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز

 یہ ہوا کے کم دباو کا علاقہ نیلور سے 860 کلومیٹر اور مچھلی پٹنم بندرگاہ سے 910 کلومیٹر کے فاصلے پر مرکوز۔ یہ طوفان کی شکل میں تبدیل ہوجائے گا اور نیلور اور مچھلی پٹنم کے درمیان جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل کو 80۔90 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کرے گا۔

طوفان کے اثر کی وجہ سے 4 اور 5 دسمبر کو ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے جس کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 5 دسمبر کو انتہائی شدید بارش کے امکان کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔