ٹی آر ایس نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اسے توڑا نہیں جاسکتا: کے کویتا

کویتا نے ٹی آر ایس امیدواروں کی تائید کرنے پر جو عوام کی بہبود کے لیے کام کررہے ہیں، ادارہ جاتِ مقامی کے نمائندوں سے اظہارِ تشکر کیا۔

حیدرآباد: حکمراں ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا نے ادارہ جاتِ مقامی ایم ایل سی انتخابات میں کامیابی پر اپنے ساتھی ٹی آر ایس امیدواروں کو نیک تمنائیں پیش کی ہیں اور کہا ہے کہ ٹی آر ایس پارٹی نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ اسے توڑا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے بظاہر بی جے پی کا حوالہ دیتے ہوئے جو اب تلنگانہ کی ریاستی سیاست میں اصل حریف بن گئی ہے، کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے۔

 ٹی آر ایس کے دورِ حکومت میں ہی ادارہ جاتِ مقامی کو مضبوط بنایا جائے گا اور مقامی سطح پر ترقی ہورہی ہے۔ سابقہ حکومتوں میں ایسا کبھی نہیں دیکھا گیاتھا۔ نتائج نے اسے ثابت کردیا ہے۔ کویتا نے ٹی آر ایس امیدواروں کی تائید کرنے پر جو عوام کی بہبود کے لیے کام کررہے ہیں، ادارہ جاتِ مقامی کے نمائندوں سے اظہارِ تشکر کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button