شمالی بھارت

انشورنس کی رقم کے لئے بیوی کا قتل

دو دن اسپتال میں زیر علاج ہونے کے بعد پریا نے دم توڑ دیا۔ پریہ کے بھائی نے اپنے بہنوئی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پیر کی رات دلیپ کو پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اسے گرفتار کرلیا۔

فتح پور: اترپردیش کے ضلع فتح پور میں انشورنس کی رقم کو لینے کے لئے اپنی ہی بیوی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے شخص کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش کمار سنگھ نے منگل کو بتایا کہ کھاگا کوتوالی کے گرام گالولے پور مزرعہ سجرہی باشندہ دلیپ نے اپنی بیوی پریا(35) کا دس مہینے پہلے گولی مار کر قتل کردیا تھا جب وہ بیت الخلاء کے لئے گھر سے باہر گئی تھی۔

دو دن اسپتال میں زیر علاج ہونے کے بعد پریا نے دم توڑ دیا۔ پریہ کے بھائی نے اپنے بہنوئی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پیر کی رات دلیپ کو پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اسے گرفتار کرلیا۔

پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ کاروبار میں لگاتار خسارے کیو جہ سے وہ قرض میں ڈوب گیا تھا۔

اس لئے اس نے پہلے بیوی کا انشورنس کرایا اور بعد میں اس کا قتل کردیا تاکہ انشورنس سے ملی رقم سے وہ قرض اداکرسکے۔