ٹی ایس ایمسٹ بی فارمیسی، فارما ڈی میں داخلوں کیلئے کونسلنگ کا شیڈول جاری

تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، اگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسٹ) 2021 کے تحت بی فارمیسی، فارما ڈی، فارما سیوٹیکل انجینئرنگ، اور بائیو ٹکنالوجی کورسسس میں داخلوں کی کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، اگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسٹ) 2021 کے تحت بی فارمیسی، فارما ڈی، فارما سیوٹیکل انجینئرنگ، اور بائیو ٹکنالوجی کورسسس میں داخلوں کی کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ فنی تعلیم کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایمسٹ (بی پی سی اسٹریم) میں کوالیفائی امیدوارں کو جو متذکرہ کورسس میں داخلوں کے خواہشمند ہیں، پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں شرکت کیلئے یکم تا3 دسمبر آن لائن رجسٹریشن کراتے ہوئے سرٹیفکیٹس کی جانچ کیلئے سلاٹ بک کرانا ہوگا۔ 3اور4 دسمبر کو اسناد کی جانچ کی جائے گی۔

 سیٹ الاٹ منٹ کیلئے وئب آپشن کو 3سے5 دستمبر تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 7 دسمبر کو عارضی طور پر نشست الاٹ کی جائے گی۔ سیٹ الاٹ منٹ کے احکام وصول ہونے کے بعد امیدواروں کو7 سے10 دسمبر کے درمیان ٹیوشن فیس کی ادائیگی اور متعلقہ کالج میں سیلف رپورٹنگ کرنا ہوگا۔ قطعی مرحلہ کی کونسلنگ کا رجسٹریشن، پے منٹ آف پروسسنگ فیس اور اسناد کی جانچ کیلئے سلاٹ بکنگ کے ساتھ آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔

14دسمبر کو اسناد کی جانچ ہوگی۔13سے15 دسمبر کے درمیان، امیدوار وئب اپشن سے استفادہ کرپائیں گے۔17 دسمبر کو سیٹ الاٹ کی جائے گی۔ سیٹ الاٹ منٹ آرڈر ملنے کے بعد امیدوار کو17 سے19 دسمبر کے درمیان متعلقہ کالجوں  میں سیلف رپورٹنگ کے ساتھ ٹیوشن فیس بھی ادا کرنا ہوگا۔تمام امیدوار18 سے20 دسمبر کے درمیان متعلقہ کالجوں میں رپورٹ کرنا ضروری رہے گا۔ خانگی فارمیسی اور انجینئرنگ میں برسر موقع داخلوں کیلئے رہنمایانہ خطوط https://tseamcet.nic.in پر دستیاب ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button