ٹی ایس پی ای سیٹ2021کی پہلی کونسلنگ کاشیڈول جاری

بی۔پی۔ ایڈکے18کالجوں میں جملہ 1,800 نشستیں دستیاب ہیں جبکہ صرف 1ہزار787امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ یوجی ڈی پی۔ایڈکے 4کالجوں میں جملہ350نشستیں دستیاب ہیں جبکہ 1,207امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: کنوینرٹی ایس پی ای سیٹ 2021 نے بی پی ایڈاور یوجی ڈی پی ایڈ کورسس میں داخلوں کیلئے پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کا شیڈول جاری کیا ہے۔9ڈسمبرکو کونسلنگ کا اعلامیہ جاری ہوگیا۔

11ڈسمبر2021سے19ڈسمبر2021تک آن لائن کم ویریفیکیشن، آن لائن فیس کی ادائیگی اوراسکیان شدہ اسنادات کی کاپیاں اپلوڈ کرسکتے ہیں۔

18ڈسمبر2021تا20ڈسمبر2021تک خصوصی زمروں (این سی سی /سی اے پی)کے اسنادات کی جانچ کیلئے سلاٹ بک کیاجاسکتا ہے۔

22ڈسمبر2021کواہل امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی اورغلطیوں کی تصحیح کیلئے ای میل بھیجنے کی سہولت دی جائے گی۔

24اور25ڈسمبر2021کوپہلے مرحلہ کے ویب آپشنس درج کرنے کی مہلت دی جائے گی۔

26ڈسمبر2021کوپہلے مرحلہ کے ویب آپشنس میں ترمیم کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

27ڈسمبر2021کوپہلے مرحلہ کے تحت منتخب امیدواروں کی کالج واری فہرست تیار کی جائے گی اور یہ ویب سائٹ پردستیاب کرائی جائے گی۔

28ڈسمبر 2021تا 30ڈسمبر2021 منتخب امیدوارکو اصلی اسنادات کی جانچ کیلئے فیس کے ساتھ متعلقہ کالج میں رپورٹ کرنا ہوگا۔

30ڈسمبر سے باقاعدہ طور پر کلاسس کا آغازہوگا۔

بی۔پی۔ ایڈکے18کالجوں میں جملہ 1,800 نشستیں دستیاب ہیں جبکہ صرف 1ہزار787امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ یوجی ڈی پی۔ایڈکے 4کالجوں میں جملہ350نشستیں دستیاب ہیں جبکہ 1,207امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

آن لائن ویب کونسلنگ اور مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ https://pecetadm.tsche.ac.in ملاحظہ کیجئے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button