ٹی ڈی پی کے ٹوئٹر اکاونٹ کو ہیک کیا گیا

ٹی ڈی پی کے جنرل سکریٹری این لوکیش جو پارٹی کے سربراہ و سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے فرزند ہیں، نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

امراوتی: آندھرا پردیش کی بڑی اپوزیشن تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے ٹوئٹر اکاونٹ کو آج ہیک کرلیا گیا۔

ٹی ڈی پی کے جنرل سکریٹری این لوکیش جو پارٹی کے سربراہ و سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے فرزند ہیں، نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ ”برا ہ کرم نوٹ فرمالیں کہ ہماری پارٹی کا آفیشیل اکاونٹjaitdp@ کو ناپاک عناصر نے ہیک کرلیا ہے۔

اکاؤنٹ کو بحال کرانے کیلئے اہم ٹوئٹر انڈیا کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ پارٹی کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بظاہر ہفتہ کی صبح ہیاک کیا گیا ہے۔

ردعمل کے طور پر ٹی ڈی پی کے ٹوئٹر ہینڈل پر درجنوں پیامات پوسٹ کئے گئے ہیں جن میں ”بہت خوب، پیارکریں اور بہت اچھا“ جیسے پیامات شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button