پارٹی چھوڑنے والا‘شیوسینک چیف منسٹر نہیں کہلاسکتا:ادھو ٹھاکرے

اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ شیوسینا کو درکنار کرنے والا شیوسینک چیف منسٹر نہیں کہلاسکتا۔ اُدھو ٹھاکرے کا یہ بیان شنڈے گروپ کے اس دعویٰ کے مدنظر اہمیت کا حامل ہے کہ شنڈے گروپ ہی حقیقی شیوسینا ہے۔

ممبئی: اقتدار چھوڑنے کے بعد پہلا تیر چلاتے ہوئے سابق چیف منسٹر اُدھو ٹھاکرے نے جمعہ کے دن کہا کہ پارٹی چھوڑنے والا شخص ”شیوسینا چیف منسٹر“ نہیں کہلاسکتا۔

 وہ ایکناتھ شنڈے کا حوالہ دے رہے تھے جن کے تعلق سے بی جے پی کے کئی قائدین کا دعویٰ ہے کہ آخر ایک شیوسینک ریاست کا چیف منسٹر بن گیا۔ اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ شیوسینا کو درکنار کرنے والا شیوسینک چیف منسٹر نہیں کہلاسکتا۔ اُدھو ٹھاکرے کا یہ بیان شنڈے گروپ کے اس دعویٰ کے مدنظر اہمیت کا حامل ہے کہ شنڈے گروپ ہی حقیقی شیوسینا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button