پارٹی کو ایم جی پی اور آزاد امیدواروں کی تائید: پھڈنویس

پنجی: گوا میں اقتدار پر برقرار رہنے کے لیے واضح اکثریت کے ساتھ ہی بی جے پی نے آج کہا کہ وہ جمعہ کو روز اپنے نومنتخبہ ارکان اسمبلی سے ملاقات کے بعد ریاست میں آئندہ حکومت کی تشکیل کے لیے دعوی پیش کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے گی ۔

قبل ازیں دن میں ایک سینئر پارٹی قائد نے کہا کہ بی جے پی جو 40 رکنی اسمبلی میں 20 نشستیں جیتنے کے ساتھ ہی واحد بڑی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔

گورنر پی ایس سریدھرن پلے سے ملاقات کرے گی اور تشکیل حکومت کے لیے جمعرات کی شام کو ہی دعوی پیش کردے گی۔

بی جے پی نے بتایا کہ اسے مہاراشٹرا وادی گومنتک پارٹی (دو نشستیں) اور تین آزاد ارکان اسمبلی کی جانب سے تائیدی مکتوب موصول ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی 21 نشستوں کی سادہ اکثریت کانشان عبور کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

بی جے پی کے گوا کے الیکشن انچارج دیویندر پھڈنویس نے کہا کہ تشکیل حکومت کے لیے دعوی پیش کرنے کے بارے میں فیصلہ جمعہ کے روز پارٹی لیجسلیچر ونگ کی ملاقات کے بعد کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر پرمود ساونت‘گوا بی جے پی کے صدر سدانند تناوڑے‘ مرکزی وزیر شری پد نائیک اور دیگر پارٹی قائدین کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس میں یہ تبصرہ کیا۔

پھڈ نویس نے کہا کہ ایم جی پی نے رسمی طور پر بی جے پی کو تائیدی مکتوب حوالے کیاہے تاکہ وہ حکومت تشکیل دے سکے۔

ایم جی پی کے فاتح امیدوار بی جے پی کی تائید کریں گے۔ تین آزاد ارکان اسمبلی بھی بی جے پی کی تائید کررہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button