پانی کی ایک ایک بوندقیمتی‘آبی وسائل کا تحفظ ضروری:دیاکرراؤ

حیدرآباد:وزیرپنچایت راج ای دیا کرراؤ نے کہاکہ پانی کی ایک ایک بوندقیمتی ہے اورہر بوندکا بہتر اندازمیں استعمال کیاجانا چاہئے۔

آج عالمی یوم آب کے موقع پرعوام کومبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کی نسلوں کے لئے آبی وسائل کا تحفظ ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ آبی وسائل کے تحفظ اور پراجکٹس کی تعمیرپر چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کی دور اندیش اوردانشمندانہ قیادت میں بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔

حکومت کے اقدامات نہ صرف دوسری ریاستوں سے مختلف ہیں بلکہ مثالی بھی ہے۔دریاوں میں ریاست کے حصہ کا صدفیصد استعمال کرنے کے لئے نہ صرف بیاریجس اورپراجکٹس تعمیر کئے جارہے ہیں۔

Back to top button