پاکستان، او پی سی ڈبلیو اکزیکٹیو کونسل کے لئے دوبارہ منتخب

دی ہیگ (نیدر لینڈس) میں 29 نومبر تا 2 دسمبر منعقدہ 26 ویں اجلاس کے دوران یہ الیکشن ہوا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

اسلام آباد: پاکستان 24-2022 کی میعاد کے لئے کیمیائی ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے والی تنظیم (او پی سی ڈبلیو)کی اکزیکٹیو کونسل کے لئے دوبارہ منتخب ہوا ہے۔

دی ہیگ (نیدر لینڈس) میں 29 نومبر تا 2 دسمبر منعقدہ 26 ویں اجلاس کے دوران یہ الیکشن ہوا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

اس نے کہا کہ 41 رکنی اکزیکٹیو کونسل کے لئے پاکستان کا دوبارہ منتخب ہونا بتاتا ہے کہ پاکستان نے کیمیائی اسلحہ کا پھیلاؤ روکنے والی تنظیم میں مثبت رول ادا کیا ہے۔ پاکستان اس تنظیم کا سرگرم رکن ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button