جموں و کشمیر

یٰسین ملک کی جے کے ایل ایف مزید 5 سال کیلئے غیرقانونی تنظیم قرار

مرکزی حکومت نے ہفتہ کے دن یٰسین ملک کی جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) کو مزید 5 سال کے لئے غیرقانونی تنظیم قراردیا۔

سری نگر: مرکزی حکومت نے ہفتہ کے دن یٰسین ملک کی جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) کو مزید 5 سال کے لئے غیرقانونی تنظیم قراردیا۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
حج 2024 کے ایکشن پلان کو حکومت ہند کی منظوری
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
یٰسین ملک کو سزائے موت کی وکالت انتہائی تکلیف دہ
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ مودی حکومت نے جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (محمد یٰسین ملک گروپ) کو مزید 5 سال کے لئے غیرقانونی تنظیم قراردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ تنظیم‘ جموں وکشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کو بدستور ہوا دے رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے بموجب مودی حکومت نے جیل میں بند یٰسین ملک کی جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ‘ جموں اینڈ کشمیر پیپلز فریڈم لیگ اور لیگ کے 4 دھڑوں کو ممنوع قراردیا۔