جموں و کشمیر

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، 8 مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
کشمیر میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 مکانات کی ضبطی
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 5 سال بعد یوم آزادی تقریب
کشمیر میں دہشت گرد کی 6 دکانات ضبط: این آئی اے

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 8 مئی تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 4 سے6 مئی تک موسم جزوی طور پرابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بعد از دوپہر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں اس کے بعد 7 اور8 مئی کو کئی مقامات پر بارشوں کی توقع ہے۔

محکمے نے سیاحوں سے گرم کپڑے ساتھ رکھنے کو کہا ہے کیونکہ وادی میں 8 مئی تک موسم سرد رہ سکتا ہے۔

ادھر وادی میں خراب موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے کم تو کہیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔

گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

ذریعہ
یو این آئی