ایشیاء

عمران خان کے خلاف 5 رکنی بنچ سماعت کرے گی

عمران خان پر الزام ہے کہ وہ ضلع وسیشن جج زیباچودھری کو دھمکی دی۔ زیباچودھری نے عمران خان کے قریبی ساتھی شہبازگل کے دو روزہ ریمانڈ کو منظوری دی تھی۔ شہبازگل کو غداری کے الزام میں 15 دن قبل گرفتارکیاگیاتھا۔

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کی پانچ رکنی بنچ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحقیر عدالت کیس کی سماعت کرے گی۔ معاملہ عمران خان کے متنازعہ ریمارکس کا ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد ریالی میں ایک خاتون جج کو دھمکایاتھا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی بنچ میں جسٹس محسن اخترکیانی‘ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب‘ جسٹس طارق محمودجہانگیری‘ اور جسٹس بابرستارشامل ہوں گے۔ انگریزی روزنامہ ڈان نے یہ اطلاع دی۔ کیس کی سماعت ابتداء میں 6رکنی بنچ نے کی تھی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کے دن پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو نوٹس وجہ نمائی جاری کی تھی اور انہیں 31اگست کو شخصی طور پر عدالت میں حاضر ہونے کو کہا۔