پاکستان میں بابر اورٹیپو سلطان کی حیات پر مبنی فلموں کی تیاری

پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں ایک فلم سازی ڈیویژن قائم کیا گیا ہے اور فی الحال 2 پراجکٹس زیرپروڈکشن ہیں۔ یہ فلمیں بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنائی جائیں گی۔ٹیپو سلطان پر مبنی ایک اور پراجکٹ بھی ایک خانگی پروڈکشن ہاؤز کے ساتھ زیرپراسیس ہے۔

اسلام آباد: حکومت پاکستان‘ ازبکستان اور ایران کے ساتھ مشترکہ طورپر ظہیرالدین بابر اور علامہ اقبال کی حیات پر مبنی 2 ملٹی ملین ڈالر بائیوپکس پروڈیوس کررہی ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے یہ اعلان کیا ہے۔

 سماء ٹی وی کی اطلاع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں ایک فلم سازی ڈیویژن قائم کیا گیا ہے اور فی الحال 2 پراجکٹس زیرپروڈکشن ہیں۔ یہ فلمیں بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنائی جائیں گی۔ٹیپو سلطان پر مبنی ایک اور پراجکٹ بھی ایک خانگی پروڈکشن ہاؤز کے ساتھ زیرپراسیس ہے۔ 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اس عمل کو آسان بنارہی ہے تاکہ ملک میں فلم پروڈکشن کے لئے نوآبجکشن سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی فلمس نوجوان فلم سازوں کے لئے ایک پلیٹ فارم ہوگا تاکہ وہ ملک میں فلموں کی تیاری کے لئے اپنے آئیڈیاز پیش کریں۔

 حکومت ان پراجکٹس کے لئے فنڈ فراہم کرے گی اور پاکستانی سنیما کے احیاء کے لئے ان کی فلموں کی مارکٹنگ کرے گی۔ پاکستان میں دنیا کے چند انتہائی خوبصورت مقامات موجود ہیں اور بیرونی فلم ساز اپنی فلمیں یہاں بہ آسانی شوٹ کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button