پاکستان میں شاہین IIIبیالسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اس میزائل کی ٹارگٹ رینج 2750 کیلومیٹر ہے یعنی کئی ہندوستانی شہر اس کی رینج میں آتے ہیں۔ اخبار ڈان کے بموجب شاہین III سرفیس ٹوسرفیس بیالسٹک میزائل ہے جس کی رینج 2750کیلومیٹر ہے۔

اسلام آباد: پاکستانی فوج نے ہفتہ کے دن زمین سے زمین پر مارکرنے والے اوسط درجہ کے بیالسٹک میزائل شاہین III کا کامیاب تجربہ کیا۔

اس میزائل کی ٹارگٹ رینج 2750 کیلومیٹر ہے یعنی کئی ہندوستانی شہر اس کی رینج میں آتے ہیں۔ اخبار ڈان کے بموجب شاہین III سرفیس ٹوسرفیس بیالسٹک میزائل ہے جس کی رینج 2750کیلومیٹر ہے۔

یہ میزائل ہندوستان کے دور دراز مقامات جیسے شمال مشرقی ریاستوں اور جزائر انڈومان ونکوبار کو نشانہ بنانے کا اہل ہے۔

اس میں سالڈ فیول کا استعمال ہوتا ہے جس سے تیزی سے کام کرنے کی اس کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اس میزائل کو پہلی مرتبہ مارچ2015ء میں ٹسٹ کیاگیاتھا۔

گذشتہ برس پاکستانی فوج نے دیسی ساختہ بابرکروزمیزائل 1B کے ترقیاتی ورژن کا کامیاب تجربہ کیاتھا۔

صدرعارف علوی‘ وزیراعظم عمران خان، صدر نشین چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے علاوہ مسلح افواج کے تینوں سربراہوں نے کامیاب تجربہ کے لئے سائنسدانوں اور انجینئرس کو مبارکباد دی۔

تبصرہ کریں

Back to top button