پاکستان میں 2 ہندو عہدیداروں کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدہ پر ترقی

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فوج نے دو ہندو افسران کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فوج نے دو ہندو افسران کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ترقی پانے والے دونوں افسران کا تعلق سندھ کے آرمی میڈیکل سے ہے۔

سال 1981 میں پیدا ہونے والے میجر ڈاکٹر کیلاش کمار کا تعلق سندھ کے ضلع تھارپارکر سے ہے۔ وہ 2008 میں فوج میں شامل ہوئے تھے۔

دوسری جانب میجر ڈاکٹر انیل کمار کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے ہے اور وہ 2007 میں فوج میں شامل ہوئے تھے۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button