دہلی

چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابی نتائج کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی تین، کانگریس ایک ریاست میں آگے

مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کی اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تین ریاستوں میں اور ایک ریاست میں کانگریس آگے ہے۔

نئی دہلی: مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کی اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تین ریاستوں میں اور ایک ریاست میں کانگریس آگے ہے۔

مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ اسمبلیوں میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی نے برتری حاصل کر لی ہے۔ ابتدائی رجحانات میں تلنگانہ میں کانگریس آگے ہے۔

بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں 143، راجستھان میں 99 اور چھتیس گڑھ میں 34 سیٹوں پر برتری حاصل کی ہے۔ کانگریس مدھیہ پردیش میں 59، راجستھان میں 77 اور چھتیس گڑھ میں 28 سیٹوں پر آگے ہے۔

تلنگانہ میں کانگریس 52 سیٹوں اور بھارت راشٹرا سمیتی 29 سیٹوں پر آگے ہے۔

تلنگانہ میں بی جے پی چھ سیٹوں پر آگے ہے اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ایک سیٹ پر آگے ہے۔