پاکستان کی شکست سے ہندوستان کو فائدہ

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 3 میاچس کی ٹسٹ سیریز 1-0 سے جیت لی۔ انہوں نے ٹسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست دی تھی۔

دبئی: آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 3 میاچس کی ٹسٹ سیریز 1-0 سے جیت لی۔ انہوں نے ٹسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست دی تھی۔

اس جیت سے جہاں آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوئی وہیں پاکستان کے نقصان کا فائدہ ٹیم انڈیا کو ہوا۔ ہندوستانی ٹیم اب ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

آسٹریلیا پہلے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی ٹیم دو درجے کھسک کر چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹسٹ سیریز کے اختتام کے بعد پیٹ کمنس کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم کے 72 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ وہ 75 فیصد کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

جنوبی افریقہ کے 36 پوائنٹس ہیں۔ اس کا فیصد 60 ہے، اس لیے وہ ہندوستان سے کم نمبر لینے کے باوجود دوسرے نمبر پر ہے۔ انڈیا کے 77 نمبر ہیں اور اس کا فیصد 58.33 ہے۔ پاکستان کے 44 پوائنٹس ہیں جبکہ اس کا فیصد 52.38 ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 133.3 اوور میں 391 رنز بنائے۔ پاکستان پہلی اننگز میں 116.4 اوورز میں 268 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

تبصرہ کریں

Back to top button