پرانا پاکستان میں پھرسے آپ کا خیرمقدم ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے کے وعدہ کے ساتھ 2018میں برسراقتدار آنے والے عمران خان کو بے عزتی سے بیدخل کردیاگیا۔ وہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ ہٹائے جانے والے پہلے وزیراعظم پاکستان کہلائے۔

اسلام آباد: اپوزیشن قائد بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کے دن کہا ”ہم پرانا پاکستان میں آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں“ انہوں نے برطرف وزیراعظم عمران خان پرطنز کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ نیا پاکستان بنانے کے وعدہ کے ساتھ 2018میں برسراقتدار آنے والے عمران خان کو بے عزتی سے بیدخل کردیاگیا۔ وہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ ہٹائے جانے والے پہلے وزیراعظم پاکستان کہلائے۔

 بلاول نے کہا کہ میں نے ساری قوم اور اس ایوان کو مبارکباد دیناچاہوں گا۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور ہم نے تاریخ بنائی۔10اپریل کی اہمیت یاد دلاتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سربراہ نے کہا کہ ملک نے آج ہی کے دن 1973 کے آئین کو منظوری دی تھی۔

10 اپریل1986کو بے نظیر بھٹو اپنی ازخود جلاوطنی ختم کرکے لاہور پہنچی تھیں تاکہ ضیاء الحق کے خلاف جدوجہد شروع کی جائے۔ 10اپریل2022ء کو اس شخص کے اقتدار کا خاتمہ ہوگیا جسے اپوزیشن نے ’سلیکٹیڈ‘ کا نام دیاتھا اور جس نے خود کو ملک پر ’غیرجمہوری بوجھ‘ ثابت کیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button