پرانا پُل شمشان گھاٹ کے قریب سڑک پر تیل، بائیکس پھسل گئیں۔ کئی افراد زخمی

شہرحیدرآبادکے پرانا پُل شمشان گھاٹ کے قریب سڑک پر نامعلوم گاڑی سے تیل کے اخراج کے سبب کئی بائیکس پھسل گئیں جس کے نتیجہ میں بیشترافراد زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے پرانا پُل شمشان گھاٹ کے قریب سڑک پر نامعلوم گاڑی سے تیل کے اخراج کے سبب کئی بائیکس پھسل گئیں جس کے نتیجہ میں بیشترافراد زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ بدھ کی شب پیش آیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔بعض افراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں 15تا20بائیکس سوار زخمی ہوئے۔

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے سڑک پر ریت ڈالی اور دوزخمیوں کو علاج کے لئے ایمبولنس کے ذریعہ عثمانیہ اسپتال منتقل کیاجبکہ بعض دیگر زخمی علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتالوں سے رجوع ہوئے۔اس واقعہ کے سبب کچھ دیر کیلئے سڑک پر ٹریفک جام ہوگئی۔

بعض افراد نے کہاکہ وہ دعوت میں جارہے تھے تاہم سڑک پر آئیل کے سبب وہ اپنی بائیکس سے گرپڑے اور ان کے سارے کپڑے خراب ہوگئے اور انہیں زخم بھی آئے۔بعض زخمی افراد نے کہاکہ ایسی آئیل چھوڑنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اس واقعہ کیلئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button