پروفیسر ستیش کمار کو انڈیا۔ سلوانیہ جائنٹ ریسرچ پراجکٹ کا اعزاز

ہندوستان کی طرف سے پروفیسر ستیش کمار، پرنسپل انسوسٹی گیٹر تھے جبکہ سلوانیہ کی جانب سے یونیورسٹی آف ماریبور کے شعبہ انرجی ٹکنالوجی پروفیسر پیٹر وویرٹیک پرنسپل انوسٹی گیٹر تھے۔

حیدرآباد: یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر پی ستیش کمار کو انٹرنیشنل جائنٹ ریسرچ پراجکٹ جس کا موضوع ”performance enhancement of Grid Connected Multilevel Inverter based Wind Energy Conversion System with Low Voltage Ride Through Capability using Power Conditioners”دیا گیا تھا۔

پروفیسر ستیش کمار کو یہ اعزاز، حکومت ہند کے شعبہ سائنس و ٹکنالوجی اور حکومت سلوانیہ کے سائنٹفک اینڈ ٹکنالوجیکل کو آپریشن کی جانب  سے دیا گیا۔ ہندوستان کی طرف سے پروفیسر ستیش کمار، پرنسپل انسوسٹی گیٹر تھے جبکہ سلوانیہ کی جانب سے یونیورسٹی آف ماریبور کے شعبہ انرجی ٹکنالوجی پروفیسر پیٹر وویرٹیک پرنسپل انوسٹی گیٹر تھے۔

عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے آج جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ انڈیا۔ سلوانیہ جائنٹ ریسرچ پراجکٹ ملنے پر وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈی رویندر، رجسٹرار پروفیسر پی لکشمی نارائنہ اور فیکلٹی کے علاوہ دیگر ارکان نے پروفیسر ستیش کمار کو مبارکباددی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button