پروفیسر عین الحسن کے ہاتھوں ویب پورٹل نوکری ٹرینڈز ڈاٹ کام کا افتتاح

حیدرآباد : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں آج نوجوانوں کے لیے ملازمتوں اور روزگار کے حصول میں رہنمائی کرنے والے ویب پورٹل  Naukritrends.com کا افتتاح عمل میں آیا۔

ویب سائٹ پر اردو اور رومن میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے معلنہ روزگار اعلامیوں کی تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں۔ اردو زبان میں روزگار کے مواقع کی نشاندہی اور اس کے حصول کے لیے درکار رہنمائی کرنے والا یہ ایک منفرد ویب پورٹل ہے۔

پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر، اطہر معین ایگزیکٹیو ایڈیٹر روزنامہ منصف، صحافی و کیریئر کالم نگار ساجد معراج اور آصف حسین سہیل (صدر نشین، سکینہ فاؤنڈیشن، حیدرآباد) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس منفرد ویب پورٹل کی ایڈیٹر محترمہ عقیلہ شیرین اور سعدیہ سمرین، ایگزیکیٹیو ایڈیٹر ہیں۔

Back to top button