پنجاب اسمبلی الیکشن‘ بی جے پی کا امریندر سنگھ سے اتحاد

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بنگلہ پر تینوں جماعتوں کے قائدین کی ایک گھنٹہ طویل میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر اور بی جے پی لیکشن انچارج پنجاب گجیندر سنگھ شیخاوت نے یہ اعلان کیا۔

نئی دہلی: بی جے پی‘ سابق کانگریس قائد امریندر سنگھ اور سکھدیو سنگھ دھنڈسہ کی شرومنی اکالی دل (سنیکت) مل جل کر پنجاب اسمبلی الیکشن لڑیں گے جو آئندہ سال ہونے والا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بنگلہ پر تینوں جماعتوں کے قائدین کی ایک گھنٹہ طویل میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر اور بی جے پی لیکشن انچارج پنجاب گجیندر سنگھ شیخاوت نے یہ اعلان کیا۔

میٹنگ میں بی جے پی صدر جے پی نڈا‘ پنجاب لوک کانگریس کے صدر امریندر سنگھ اور شرومنی اکالی دل (سنیکت) کے صدر ؎دھنڈسہ اور شیخاوت موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نشستوں کی تقسیم کا فارمولہ 6 رکنی کمیٹی بنائے گی جس میں تینوں جماعتوں کے فی کس 2  ارکان شامل ہوں گے۔ تینوں جماعتیں مشترکہ منشور بھی بنائیں گی۔

 پنجاب‘ سکھوں‘ زراعت اور او بی سی سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد مشترکہ منشور بنے گا۔ اتحاد‘ نیا پنجاب بنانے کے لئے کام کرے گا۔ وہ ریاست کی سابقہ خوشحالی واپس لائے گا۔ پنجاب اسمبلی الیکشن‘ آئندہ سال فروری۔ مارچ میں اترپردیش‘ اتراکھنڈ‘ منی پور اور گوا کے ساتھ ہوگا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button