پنجاب میں آئندہ ماہ سے ہر گھر کو 300 یونٹ برقی مفت

پنجاب کی عام آدمی پارٹی حکومت نے پیر کے دن اپنے اولین بجٹ میں تجویز کیا کہ وہ 1.55 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی۔

چندی گڑھ: اپنے مضبوط پارلیمانی حلقہ سنگرورمیں شرمناک شکست کے ایک دن بعد پنجاب کی عام آدمی پارٹی حکومت نے پیر کے دن اپنے اولین بجٹ میں تجویز کیا کہ وہ 1.55 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی۔

یکم جولائی سے ہر گھر کو ہر ماہ 300 یونٹ برقی مفت ملے گی۔ پیپرلیس بجٹ میں زراعت‘ تعلیم اور صحت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

جاریہ مالیاتی سال 95,378.28 کروڑ روپیآمدنی کا نشانہ مقرر کیا گیا جبکہ خرچ 1,55,859.78 کروڑ روپے ہوگا۔ اس کا مطلب 12,553.80کروڑ روپے کا مالی خسارہ ہوگا۔

2024 تک 2 سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل پٹیالہ اور فریدکوٹ میں بنائے جائیں گے۔ 2027 میں ان کا افتتاح عمل میں آئے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button