پنجاب میں مال گاڑیوں پر خالصتانی عناصر کے حملوں کا خطرہ

انٹلیجنس ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی انٹر سرویسس انٹلیجنس(آئی ایس آئی) ہندوستان کو بھاری نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

نئی دہلی: انٹلیجنس ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی انٹر سرویسس انٹلیجنس(آئی ایس آئی) ہندوستان کو بھاری نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

اس نے خالصتانی اوور گراؤنڈ ورکرس (او جی ڈبلیوز)یا سلیپر سلس کو ہدایت دی ہے کہ پنجاب اور اطراف کی ریاستوں میں ریلوے پٹریوں کو نشانہ بنایا جائے۔

ذرائع نے انٹلیجنس ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ آئی ایس آئی اس وقت ریل پٹریوں کو نشانہ بنانے کی سوچ رہی ہے جب مال گاڑیاں گزررہی ہوں۔ آئی ایس آئی‘ سلیپر سلس یا خالصتانی او جی ڈبلیوز کو کثیر فنڈس دے رہی ہے۔

دہشت گرد ہریندر سنگھ رندا جو لاہو رمیں چھپا ہوا ہے‘ پنجاب میں ان عناصر کے ساتھ تال میل بنائے ہوئے ہے۔ ریاستی حکومت اور ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) سے کہا گیا ہے کہ وہ پنجاب‘ ہریانہ اور راجستھان میں ریل نیٹ ورک کی نگرانی بڑھادیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button