پنجاب میں کانگریس کے امیدوارِ چیف منسٹری کا اتوار کو علان

سینئر کانگریس قائد اور رکن راجیہ سبھا پرتاپ سنگھ باجوہ نے ایک نیوز چیانل سے کہا کہ کانگریس کو اسمبلی الیکشن سے قبل چیف منسٹر کے چہرے کا فیصلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ اسمبلی الیکشن میں پارٹی کیلئے نقصاندہ ثابت ہوگا۔

چندی گڑھ: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی پنجاب میں اتوار کے دن اپنی پارٹی کے امیدوار چیف منسٹر ی کا اعلان کریں گے۔

پنجاب یوتھ کانگریس کی ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ یہ اعلان کل 2 بجے راہول گاندھی کی آن لائن ریالی میں ہوگا۔

سینئر کانگریس قائد اور رکن راجیہ سبھا پرتاپ سنگھ باجوہ نے ایک نیوز چیانل سے کہا کہ کانگریس کو اسمبلی الیکشن سے قبل چیف منسٹر کے چہرے کا فیصلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ اسمبلی الیکشن میں پارٹی کیلئے نقصاندہ ثابت ہوگا۔

اسی دوران صدر پنجاب پردیش کانگریس نوجوت سنگھ سدھو نے ہفتہ کے دن کہا کہ چیف منسٹر ی کی چہرہ طئے کرتا ہے کہ آیا 60 امیدوار رکن اسمبلی منتخب ہوتے ہیں یا نہیں۔پنچاب کی 117 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کیلئے59 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔سدھو اس سے کچھ زائد کا حوالہ دے رہے تھے۔

کسی پارٹی کا نام لئے بغیرانہوں نے یہ بات کہی۔ پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی 20 فروری کے پنجاب اسمبلی الیکشن کیلئے لدھیانہ کے اپنے دورے میں امیدوار چیف منسٹری کا اعلان کرنے والے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسا شخص ہی جس کے پاس پنجاب کیلئے روڈ میاپ ہو اور جسے عوام کا اعتمادحاصل ہو60 ارکان کو رکن اسمبلی منتخب کراسکتا ہے۔

گذشتہ چند ہفتوں سے چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چنی اور صدر پردیش کانگریس نوجوت سنگھ سدھو راست یا بالواسطہ خود کو امیدوار چیف منسٹر ی کے طور پر ابھرا رہے ہیں۔

ہفتہ کے دن امرتسر میں میڈیا سے بات چیت میں سدھو نے جوامرتسر ایسٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں کہا کہ وہ کبھی بھی اقتدار کے پجاری نہیں رہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button