حیدرآباد

کانگریس، ٹی آر ایس کی وجہ سے 2004 میں اقتدار میں آئی تھی:ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہاکہ ریونت نے اے بی وی پی سے شروعات کی اور ٹی آر ایس، ٹی ڈی پی اور کانگریس جیسی پارٹیاں بدلیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ کل ریونت کس پارٹی میں ہوں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر ہریش راؤ نے ریمارک کیاکہ کانگریس، ٹی آر ایس پارٹی کی وجہ سے 2004 میں متحدہ آندھراپردیش میں اقتدار میں آئی تھی۔ نہوں نے کہا کہ چندرا بابو کے دور حکومت میں کانگریس کو شکست ہوئی تھی اور وہ اپوزیشن کا درجہ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہی تھی۔

متعلقہ خبریں
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی

 انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو نے کانگریس کو نئی جان دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو بی آرایس نے خیرات دی ہے۔ ریونت نے اے بی وی پی سے شروعات کی اور ٹی آر ایس، ٹی ڈی پی اور کانگریس جیسی پارٹیاں بدلیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ کل ریونت کس پارٹی میں ہوں گے۔

 قبل ازیں وزیراعلی ریونت ریڈی نے ریمارک کیا کہ یہ کانگریس پارٹی تھی جس نے چندرشیکھرراو کو سابق حکومت میں یوتھ کانگریس کے نائب صدر کے طور پر موقع دیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی تھی جس نے کے سی آر کو سابق دور حکومت میں رکن پارلیمنٹ کے طور پر کامیاب کروایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہی انہیں مرکزی وزیر بننے کا موقع دیا۔