پنجہ گٹہ فٹ اوور برج کا افتتاح

مئیر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے اس کا افتتاح انجام دیا۔ تقریب میں خیریت آباد کے ٹی آرایس رکن اسمبلی دانم ناگیندراوردوسرے موجود تھے۔جی ایچ ایم سی کی جانب سے اس کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے ۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مصروف ترین علاقہ پنجہ گٹہ جنکشن کے قریب حیدرآباد سنٹرل مال فٹ اووربریج کو عوام کے لئے کھول دیاگیا جس کا کافی طویل عرصہ سے انتظارکیاجارہا تھا۔ اس کی تعمیر پانچ کروڑروپئے کے صرفہ سے عمل میں لائی گئی ہے۔ مئیر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے اس کا افتتاح انجام دیا۔

تقریب میں خیریت آباد کے ٹی آرایس رکن اسمبلی دانم ناگیندراوردوسرے موجود تھے۔جی ایچ ایم سی کی جانب سے اس کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے جس سے پنجہ گٹہ کے قریب سڑک کو عبور کرنے میں راہگیروں کو کافی مدد ملے گی۔

اس موقع پرٹوئیٹ کرتے ہوئے محکمہ شہری ترقی کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار نے کہا کہ اندرون 6ہفتے شہر کے مختلف مقامات پر بنائے گئے ایف او بیز کا افتتاح انجام دیاجائے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button