پوتن کے بیماری ہونے کی کوئی خفیہ اطلاع نہیں ہے: سی آئی اے

سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنس نے کہا ہے کہ ان کے پاس روسی صدر ولادیمیر پوتن (70) کے بیمار ہونے کے بارے میں کوئی خفیہ اطلاع نہیں ہے۔

واشنگٹن: سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنس نے کہا ہے کہ ان کے پاس روسی صدر ولادیمیر پوتن (70) کے بیمار ہونے کے بارے میں کوئی خفیہ اطلاع نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سمیت غیر ملکی میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ 70 سالہ روسی صدر پیوٹن کی صحت خراب ہے اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

برنس نے مزید کہا کہ ، "صدر پوتن کی صحت کے بارے میں بہت ساری افواہیں ہیں۔ ہمارے پاس ایسی کوئی پختہ جانکاری نہیں ہے، جس پر زور دے کر کہا جاسکے مسٹر پوتن بیمار ہیں۔ میرے خیال میں وہ بالکل صحت مند دکھائی دیتے ہیں۔”

برنس نے کہا کہ روس کے مشہور اور طاقتور رہنما کے طور پرمسٹر پوتن کا مقصد ملک کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ ہمسایہ ملک یوکرین پر کنٹرول کے بغیر نہیں ہو سکتا۔

سی آئی اے ڈائریکٹر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے یوکرین کو مزید طویل فاصلے پر مار کرنے والے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل روسی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی فورسز کا فوکس صرف مشرقی یوکرین پر نہیں ہے، مغرب کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار دینے کے بعد ماسکو نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button