دہلی

سرکاری نوکریوں کے پیچھے مت بھاگو

Rajya Sabha member Kapil Sibal on Monday mocked RSS chief Mohan Bhagwat for his remark that people should not "run after jobs". Kapil Sibal questioned what happened to Prime Minister Narendra Modi's promise to provide 2 crore jobs every year.

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے پیر کے دن آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر اُن کے اس ریمارک کے لئے طنز کیا کہ لوگ‘ نوکریوں کے پیچھے نہ بھاگیں۔ کپل سبل نے سوال کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ہر سال 2کروڑ نوکریاں دینے کے وعدہ کا کیا ہوا۔

متعلقہ خبریں
عبوری اسپیکر کا بائیکاٹ کرنے پر کپل سبل کی بی جے پی پر تنقید
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت
نیشنل ہیرالڈ کے اثاثوں کی قرقی سیاست میں نیا اوچھا پن: کپل سبل
ہندوستان نے اسرائیل اور حماس جیسی لڑائی کبھی نہیں دیکھی: بھاگوت

آر ایس ایس سربراہ نے اتوار کے دن کہا تھا کہ کام کا وقار نہ ہونا ملک میں بے روزگاری کی ایک اہم وجہ ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا تھا کہ وہ ہر قسم کی محنت کی عزت کریں چاہے اس کی نوعیت کیسی بھی ہو۔ انہوں نے لوگوں سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ نوکریوں کے پیچھے نہ بھاگیں۔

ان کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کپل سبل نے ٹویٹ کیا کہ موہن بھاگوت جی آپ سرکاری نوکریوں کے پیچھے نہ بھاگنے کی بات کرتے ہیں‘ خانگی نوکریاں کہاں ہیں؟ سابق مرکزی وزیر نے پوچھا کہ ہر سال 2کروڑ نوکریوں کا کیا ہوا جس کا وعدہ مودی جی نے کیا تھا۔

ممبئی میں ایک جلسہ عام میں موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ کسی بھی کام پر چھوٹا یا بڑا کا ٹھپہ نہ لگایا جائے کیونکہ وہ سماج کے لئے کیا جاتا ہے۔ لوگ جس قسم کا بھی کام کریں اس کی عزت کی جانی چاہئے۔ محنت کی بے توقیری‘ معاشرہ میں بے روزگاری کی ایک اہم وجہ ہے۔

کام جسمانی محنت کا ہو یا دماغی محنت کا‘ کڑی محنت کا ہو‘ آسان مہارت کا تمام کاموں کی عزت کی جانی چاہئے۔ ہر کوئی سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگتا ہے۔ سرکاری نوکریاں صرف 10 فیصد کے آس پاس ہیں جبکہ دیگر نوکریاں تقریباً 20 فیصد ہیں۔ دنیا میں کوئی بھی سماج 30 فیصد سے زیادہ نوکریاں پیدا نہیں کرتا۔