جنوبی بھارت

مسلم لیگ پکی فرقہ پرست جماعت، بی جے لیڈر کا دعویٰ

سریندرن نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نے ملک کے بٹوارہ کی تائید کی تھی۔ بی جے پی کیرالا یونٹ کے صدر نے کہا کہ سی پی آئی ایم اب ایک موقع پرست جماعت ہے۔

ترواننتاپورم: بی جے پی کیرالا یونٹ کے صدر کے سریندرن نے کہا ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) پکی فرقہ پرست سیاسی جماعت ہے۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن کو راست جواب دیتے ہوئے سریندرن نے کہا کہ سی پی آئی‘ مسلم لیگ کو دودھ کی دھلی ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 پارٹی کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن کا یہ بیان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے کہ مسلم لیگ‘ فرقہ پرست پارٹی نہیں ہے۔ ملک کے عوام نے شاہ بانو کیس میں مسلم لیگ کے قدامت پسند موقف کو بھلایا نہیں ہے۔ سی پی آئی ایم‘ایسی پارٹی کو سیکولر دکھانے کی کوشش کررہی ہے۔

سریندرن نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نے ملک کے بٹوارہ کی تائید کی تھی۔ بی جے پی کیرالا یونٹ کے صدر نے کہا کہ سی پی آئی ایم اب ایک موقع پرست جماعت ہے۔ وہ مسلم لیگ کولفٹ فرنٹ میں لانے کی کوشش کرتے ہوئے کیرالا کے ہندوفرقہ کو کیاپیام دیناچاہتی ہے؟