مہاراشٹرا

بزرگ جوڑے نے اپنی آخری رسومات کی تیاری کے بعد خودکشی کی

مہاراشٹر میں کولہاپور ضلع کی پنہالا تحصیل کے ویٹ واڈے گاؤں میں بیماری سے تنگ آکر ایک جوڑے نے جمعرات کو اپنے کھیت میں آخری رسومات کی تمام تیاری کرتے ہوئے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

کولہاپور: مہاراشٹر میں کولہاپور ضلع کی پنہالا تحصیل کے ویٹ واڈے گاؤں میں بیماری سے تنگ آکر ایک جوڑے نے جمعرات کو اپنے کھیت میں آخری رسومات کی تمام تیاری کرتے ہوئے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

پنہالا پولیس کے مطابق، متوفی جوڑے کی شناخت مہادیو دادو پاٹل (75)اور ان کی بیوی دوارکا بائی (70) کے طور ہوئی ہے، دونوں طویل بیماری سے متاثر تھے اور انہوں نے اپنی بیماری سے آزادہونے کے لئے خودکشی کرنے جیسا قدم اٹھایا۔

دونوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی اپنی آخری رسومات کی مکمل تیاری خود کریں گے تاکہ ان کے رشتہ داروں کو کوئی مشکل نہ ہواور سارا سامان پہلے اپنے کھیت میں رکھ لیا، پھر گھر آکر رسی سے پھانسی لگاکر خودکشی کر لی۔
اس واقعہ کا علم آج صبح ہوا، جب ان کا بیٹا انہیں جگانے گیا۔