پٹیالہ میں تصادم کا واقعہ: 3 اعلیٰ پولیس عہدیداروں کا تبادلہ

چیف منسٹر کے دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ مکھویندر سنگھ چنّا کو پٹیالہ رینج کا نیا آئی جی مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیپک پاریکھ‘ پٹیالہ کے لئے نئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہوں گے۔

چندی گڑھ۔: پٹیالہ میں مخالف خالصتان مارچ کے دوران 2 گروپس کے درمیان تصادم کے ایک دن بعد حکومت پنجاب نے آج ریاستی پولیس کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے  ضلع میں تشدد پر قابو پانے میں ناکامی پر 3  اعلیٰ پولیس عہدیداروں کا تبادلہ کردیا۔ ذرائع نے این ڈی ٹی وی سے کہا کہ چیف منسٹر بھگونت مان  تشدد پر پولیس کے اقدامات سے ناراض ہیں۔ ان کے احکامات پر انسپکٹر جنرل آف پولیس (پٹیالہ رینج)‘ پٹیالہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا ان کے عہدوں سے تبادلہ کردیا گیا۔

 چیف منسٹر کے دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ مکھویندر سنگھ  چنّا کو پٹیالہ رینج کا نیا آئی جی مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیپک پاریکھ‘ پٹیالہ کے لئے نئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہوں گے۔ وزیر سنگھ کو پٹیالہ کا نیا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مقرر کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت نے کہا کہ شہر میں کل شام 7 بجے جو کرفیو نافذ کیا گیا تھا وہ آج صبح 6 بجے اٹھالیا گیا مگر افواہوں پر روک لگانے کے لئے موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات معطل کردی گئیں۔ ضلع میں وائس کالس کے سوا تمام موبائل انٹرمیٹ اور ایس ایم ایس خدمات صبح 9:30 بجے سے شام 6 بجے تک معطل رہیں گی۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button